میٹھی ٹکیاں
اجزاء:
میدہ دو پیالی
سوجی آدھی پیالی
چینی تین چوتھائی
پیالی
دودھ آدھی پیالی
چھوٹی الائچی حسبِ پسند
بادام پستے آدھی پیالی
بناسپتی گھی حسبِ ضرورت
·
الائچی
کے دانوں اور بادام پستوں کو باریک کوٹ لیں۔ دودھ میں چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی
دیر ابالیں کہ چینی اچھی طرح حل ہو جائے۔
·
پھر اس
میں کٹے ہوئے بادام پستے اور الائچی شامل کرلیں۔
·
میدہ اور
سوجی ملا کر چھان لیں اور اس میں تین سے چار کھانے کے چمچ بناسپتی گھی ڈال کر اچھی
طرح ملالیں۔
·
چینی والے
دودھ کو ہلکا سا ٹھنڈا کرکے اس سے میدہ گوندھ لیں۔
·
ململ کے
کپڑے میں لپیٹ کر پندرہ سے بیس منٹ رکھ دیں پھر موٹی ٹکیہ بیل کر بناسپتی گھی میں سنہری
فرائی کرلیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
if you have any query feel free to ask